۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مجید تخت راونچی

حوزہ/اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت راونچی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی راہیں تلاش کی ہیں، پاک ایران دوستی ایک نئی سمت کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت راونچی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی راہیں تلاش کی ہیں، پاک ایران دوستی ایک نئی سمت کی جانب آگے بڑھ رہی ہے، دونوں ہمسایہ اور برادر ملک ہیں، ایران کی کوشش ہے کہ دونوں ملک اس خطے میں پائیدار امن عمل کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات بھی قابل فخر اور کامیابی کا ذریعہ ہیں، ہمارا نہ صرف جغرافیہ بلکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت بھی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ سے ہی شاعر مشرق، عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، جنہوں نے اپنی فارسی شاعری سے ایرانیوں کو اپنے افکار کی جانب راغب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .